ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزارت خزانہ این پی اے کے معاملات میں کوئی ڈھیل نہیں دی جائے:وزارت خزانہ

وزارت خزانہ این پی اے کے معاملات میں کوئی ڈھیل نہیں دی جائے:وزارت خزانہ

Sat, 08 Jul 2017 22:43:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،8/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے ایسار ا سٹیل کے خلاف دیوالیہ کارروائی روکنے کی ہدایات سے بے پرواہ وزارت خزانہ نے بینکوں سے کہا کہ وہ ڈوبے ہوئے قرض یا این پی اے کے معاملات میں کوئی ڈھیل نہ دیں اور بڑے نان ایگزکیٹوٹڈ اثاثوں سے متعلق معاملات کو نمٹانے کے لیے کوشش کریں۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ وزارت چاہتی ہے کہ بینک ایسے قرضداروں  کے خلاف سخت موقف اپنائے اور عدالتوں میں بھی ان کو لے کر لڑائی لڑیں۔ایسارا سٹیل کے علاوہ بھوشن ا سٹیل، الیکٹرواسٹیل اسٹیل اور لیکو انفراٹیک کے خلاف بھی دیوالیہ اور کوڈآف پیوریفکیشن ان ابیلٹی کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ریزرو بینک نے 12ایسے این پی اے یا ڈوبے ہوئے قرض کے معاملات کی نشاندہی کی ہے جن کے خلاف دیوالیہ کاروائی کی جانی ہے۔
 


Share: